چوہدری نثار کو ٹکٹ ضرور دیں گے‘ شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار الیکشن 2018ءکیلئے ن لیگ کا ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، تاہم ان کا ٹکٹ محفوظ ہے اور ان ہی کو ملے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہباز شریف نے مزید کہا کہ چوہدری نثار ناراض ہیں مگر ہم انہیں جلدی منا لیں گے، وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی کے ٹکٹ کے لیے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار کے پارٹی قیادت اور دیگر رہنماﺅں سے اختلافات سامنے آرہے تھے اور دونوں جانب سے بعض اوقات سخت بیانات کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے حال ہی میں ن لیگ کی جانب سے چوہدری نثار کو پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن بھی نہیں بنایا گیا حالانکہ 2013ءمیں وہ اس بورڈ کا حصہ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply