بھونچال۔۔۔ مبشر علی زیدی

جہالت کا بھونچال رقص کرتا ہوا گھر سے نکلا۔
راستے میں دہشت گردوں کا ٹھکانا نظر آیا۔
بھونچال نے اسے نظر انداز کر دیا۔
اس کے بعد منشیات کا اڈا دکھائی دیا۔
بھونچال نے اس کی طرف رخ نہیں کیا۔
اس کے بعد جوا خانے والا چوک آیا۔
بھونچال نے اس جانب دیکھا بھی نہیں۔
اس کے بعد جھوٹ کے بازار سے گزر ہوا۔
بھونچال کان لپیٹ کر آگے بڑھتا رہا۔
ایک میل دور کسی گلی میں ایک مکتب فکر کی عبادت گاہ تھی۔
بھونچال نے وہاں پہنچ کر ایک نعرہ بلند کیا،
پھر عبادت گاہ کو مسمار کر دیا۔

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”بھونچال۔۔۔ مبشر علی زیدی

  1. بے مثال لکھاری ہیں دریا کو کوزہ میں بند کرنے کا فن کے استاد ہیں۔ سنجیدہ باتوں کو طنزیہ پیرائے میں پیش کرنے ان سے زیادہ شاید کسی کو نہیں آتا۔ میرے پسندیدہ لکھاری ہیں۔

Leave a Reply