کشش جنس مخالف اور نُوع بشر۔۔۔خطیب احمد

ویسے توجب انسان میں فطری طور پر جنس مخالف کی جانب کشش پیدا ہوتی اس وقت    اوسطا ً  عمر تقریباً ١٨ برس ہوتی   ہے۔ اس وقت انسان کو اپنی عمر کے متعلق صحیح اندازہ نہیں ہوتا کہ کب اس میں یہ کشش پیدا ہوگئی ہے۔ ایک صحت مند اور تندرست و توانا انسان جو برق رفتاری کے ساتھ لڑکپن اور جوانی کی سمت جا رہا ہوتا تھا۔ اس سمت میں جانے کے بعد آپکو یہ علم نہیں ہوتا کہ آپکے لہو کے قطرے قطرے میں ایک طرح کی سنسناہٹ پیدا ہوجاتی ہے۔

جسم میں کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور آپ ایک عجیب قسم کا تناؤ محسوس کرتے ہیں۔آپ ان تمام تبدیلیوں کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ پتلی گردن جس میں گوشت کی کمی ہوتی ہے وہ موٹی ہوجاتی ہے۔ بانہوں کے پٹھوں میں ایک طرح کا کھیچاٶ ، اکڑ اؤ  محسوس ہوتا ہے۔ گردن سینے میں گوشت کی تہہ آہستہ آہستہ جمتی ہے اور پستانوں میں ابھار پیدا ہوتا ہے۔ پیروں سے یہ لرزش پنڈلیوں، رانوں اور اعضائے تناسل سے ہوتی ہوئی دل میں پہنچ جاتی ہے۔ انسان درد پیدا کرنے والے ایک کھیل میں اس قدر مشغول ہوجاتا ہے،جس بنا پر اسکے منہ سے  لعاب نکل آتا ہے، جس سے اس کا چہرہ کان کی لوؤں  تک زرد سے سرخ ہوجاتا۔

جنس مخالف کی طرف جھکاؤ کو عام طور پر ہمارے معاشرے میں ٹھرک سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہےجو کم و بیش ہر انسان میں پائی جاتی ہے۔ اس کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، یہ کیفیت کسی بھی وقت کسی پر بھی طاری ہوسکتی ہے۔ لیکن فیسبک، ٹوئٹر اور سماجی روابط کی ویب  سائٹس پر ٹھرک پن کا مظاہرہ کھل کرکیا جاتا ہے۔

بشمول میں اور میرے احباب میں سے کوئی بھی محنت اور مطالعے کے بعد اپنا علمی پوسٹ یا بُلاگ شیئر کرتا ہے، تو کم از کم لائکس کی تعداد بیس سے تجاوز نہیں کرتی اور ایسی  پوسٹس پر عوامی راۓ کم ہی ملتی ہے۔ جب کہ کسی لڑکی کے تھکے ہوئے شعر یا آدھی ادھوری شاعری پر واہ واہ ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں میں لائیکس سینکڑوں سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ اگر وہ ”اوئی” یا ”طبیعت خراب ہونے“ کا بھی لکھ دے تو ”کیا ہوا، کیسی ہو” کے کمنٹس شروع ہوجاتے ہیں فوراً نسخے اور ٹوٹکے جوق در جوق کمنٹس میں آجاتے ہیں۔ اگر کوئی لڑکی کسی کی پوسٹ پر تعریف میں کمنٹ کردے تو یہ طبقہ شکریہ ادا کرنے انکے ان باکس میں پہنچ جاتا ہے اور اپنی  ٹھرک کا مظاہرہ کرتا ہے۔

میرا ایسا ماننا ہے کہ فیس بک پر اکثریت ایسے لوگوں کی پائی جاتی ہے،اگر آپ انکی وال پر جاکر ملاحظہ کریں تو آپکو اکثر جعلی احادیث کے پوسٹر، اور سبزیوں، پھلوں پر  اللہ کے نام  لکھی تصاویر ملیں گی، جن کے نیچے لکھا ہوتا ہے ”سبحان اللہ کہہ  کر آگے شئیر کردیں، شیطان آپکو روکے گا” یا تو ‏زنانہ فلٹر لگا کے پھیکے رنگوں والی تصاویریں ملتی ہیں۔ آپ انکے ”about” چیک کریں تو آپ سمجھیں گے یہ تو کوئی نامی گرامی چیمپئن ہے لیکن حقیقت سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا ان وال پر زیادہ تر مجروں، اداکاراؤں، فحش پیجز کے لائکس ملتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اکثر ان میں سے تعداد ایسے افراد کی ہوتی ہے جن کی  جیب میں محبوبہ کو پیپسی،انڈے والا برگر اور گول گپے کھلانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے، اگر یہ افراد کسی نازک و حساس دوشیزہ کو بار بار دیکھ کر آہیں بھرتے ہیں۔  ایسے افراد اپنی تشنہ خواہشات کی تکمیل سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کررہے ہوتے ہیں۔ بس میں تو یہی کہتا ہوں خوبصورتی کی تاب پھر بھی لائی جا سکتی ہے مگر ٹھرک کی گرمی کی تاب لانا نا ممکن ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply