کس نے کیا چین کے نقشے سے تائیوان اور جنوبی تبت غائب

امریکہ کی مشہور خوردہ فروش کمپنی جو زیادہ تر ملبوسات تیار کرتی ہے۔  چینی کمپنی کے آرڈر پر ٹی شرٹس کی پرنٹنگ کا کام شروع کیا تھا مگر جب وہ شرٹس سامنے آئیں تو ان میں اتنی فاش غلطیاں تھیں کہ یہاں مقیم چینی ٹریڈ قونصلر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے کمپنی کے خلاف ہرجانے کی ادائیگی کیلئے مقدمے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیپ نامی اس کمپنی نے چین سے معذرت کرلی ہے۔ چینی ٹریڈ قونصلر کے غصے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گیپ نے جو ٹی شرٹس تیار کی ہیں ان پر چین کا جو نقشہ بنا ہوا ہے اس میں تائیوان اور جنوبی تبت کو نہیں دکھایا گیا۔ گیپ کا کہناہے کہ وہ پوری طرح چین کی حاکمیت اور خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اسی لئے وہ جلد ہی تنازع کا سبب بننے والی ٹی شرٹ کے بدلے نئی ٹی شرٹس تیار کرکے کمپنی کے حوالے کردے گی۔ سردست چینی مارکیٹس میںجتنی بھی ایسی شرٹس تھیں انہیں تلف کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply