آئی فون7 اور 7پلس میں بڑی خامیوں کا انکشاف

ایپل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی فون 7اور 7پلس کے کچھ ماڈلز میں ایک بگ تھا جو دوران کال مائیک کو ناکارہ کر دیتا تھا۔ کچھ صارفین جو اس مسئلے سے متاثر ہوئے ان کی ڈیوائس میں کال کرتے وقت یا فیس ٹائم پر ویڈیو چیٹ کرتے وقت سپیکر بٹن ناکارہ دکھ سکتا ہے۔ میک رومرز نے اس مسئلے کی طرف توجہ ایک لیک ہونے والے دستاویز کی مدد سے مبذول کرائی۔ اس مسئلے سے صرف وہ صارفین متاثر ہوئے ہیں جن کے فون میں آئی او ایس 11.3 یا اس کے بعد کا ورږن موجود تھا۔ کچھ صارفین نے ریڈاٹ اور ٹویٹر پر گزشتہ مہینوں میں اس معاملے کو اٹھایا اور لیک ہونے والے دستاویز نے بظاہر اس بات کی تصدیق کی کہ ایپل اس مسئلے سے آشنا تھی۔ ایپل نے اپنے صارفین کو اس مسئلے کے ممکنہ حل کیلئے کہا ہے کہ وہ اپنے آئی فون سے جڑی بلیوٹوتھ ڈیوائس اور دیگر اسیسریز کو پہلے بند یا ان پیئر کریں۔ اگر یہ کام نہ کرے تو آڈیو ڈائگنوسٹکس چلائیں جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ کہیں فون کو مرمت کی ضرورت تو نہیں۔ اگر اسیسریز ناٹ سپورٹڈ یا ڈیوائس کو ڈاک نہیں مل سکی، جیسا میسج آئے تو ٹیک سپورٹ آئی فون کو ٹھیک کرنا شروع کر سکتا ہے۔ اگر صارف کے ہینڈ سیٹ کی وارنٹی نہیں بھی ہے تو بھی ایپل کے ملازمین جینئس بار میں بغیر کچھ کہے سنے مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔ دستاویز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آئی فونز کی یہ مرمت مفت میں کی جارہی ہے یا نہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply