مسوڑھوں میں سوجن اور درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی کو بھی پریشان کر سکتا ہے ۔ عام طور پر دانتوں کے زیادہ تر مسائل معدے کی خرابی اور بڑھی ہوئی تیزابیت کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں ۔ اور جب دانتوں کے مسائل طول پکڑ جاتے ہیں تو پھر دانت پیٹ کے امراض کا سبب بن جاتے ہیں ۔ دانتوں کے امراض میں مبتلا افراد کو پہلے اپنے معدے کی درستگی پر توجہ دینی چاہئے ۔ کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ، بادی اور مرغن غذائوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی ایک بڑی وجہ نکوٹین اور کیفین کا غیرضروری استعمال ہے۔ لہٰذا ان افراد کو چاہئے کہ چائے ، چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے بنی مصنوعات سگریٹ نوشی اور کیفین اور نکوٹین پر مشتمل دیگر غذائوں کو فوری طور پر ترک کر دیں ۔ بطور علاج گیرو اور بھاٹا ہم وزن پیس کر پائوڈر بنالیں اور وقفے وقفے سے دانتوں اور مسوڑھوں پر لگا کر چھوڑ دیں اور منہ سے پانی بہنے دیں ۔ دو دن کے استعمال سے ہی دانتوں سے خون آنا بند اور مسوڑھوں کی سوزش ختم ہو جائے گی ۔ کیکر کی نرم مسواک کا متواتر استعمال بھی مسوڑھوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں