اسرائیل:کورونا کیسز کی شرح حد سے تجاوز کرگئی

(نامہ نگار/مترجم:دانش خان)اسرائیل کورونا کیسز کی شرح حد سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا کیسز کی شرح بارہ فیصد تک پہنچ گئی پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 40430 کیسز رپورٹ ہوۓ جب کہ 319572 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ نازک حالت کے مریضوں کی تعداد 286 سے بڑھ کر 308 ہوگئی۔

اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد8293 ہے۔ نازک حالت والے مریضوں میں سے 76 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوۓ۔
اسرائیلی حکام کے مطابق سنجیدہ حالت کے مریضوں کے کیسز پچھلی لہر کے مقابلے میں کم ہیں جب کہ اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بھی نسبتاً کم ہے پچھلے ایک ماہ میں مرنے والوں کی تعداد ستر رہی۔

اسرائیل کے ترجمان براۓ صحت سلمان زرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ لہر سے طبی عملہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اس لئے ہسپتالوں میں اضافی طبی سہولیات بند کی جارہی ہیں
اسرائیل میں اب تک 5657 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔اسرائیل میں اس وقت ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کی  چوتھی  ڈوز دی جا رہی  ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد کو چوتھی  ڈوز دی  جا چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply