• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورنگی کے گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد

کورنگی کے گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد

کراچی: پولیس نے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی کھالوں سے بھرے 200 بورے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک افغان باشندہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی شہری کی مدد سے یہ گودام لے رکھا تھا، ان کا گروہ بین الصوبائی ہے جو کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے کھالیں حاصل کرکے کراچی لاتا ہے اور یہاں سے کھالیں چین برآمد کردی جاتی ہیں۔

افغان باشندے عبدالرحیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے لائی گئی ہیں یہ جانور وہاں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کردیا گیا تھا بعدازاں کھالیں چین بھیجنے کے لیے کراچی لائی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ ملک گیر گینگ ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں سے کھالیں اکٹھی کرکے یہاں لاتا ہے۔ تاہم یہ گینگ مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ کراچی کے پوش علاقوں میں واقع ہوٹلوں پر بھی گوشت سپلائی کرتا ہے۔ ان 200 بوروں میں کم از کم 800 کھالیں موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply