• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے،ملیحہ لودھی

نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے،ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔

منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نوجوان امن اور سلامتی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کی 46 فیصد آبادی 25سال سے کم عمر نوجونواں پر مشتمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تنازعات سے بچانے کیلئے دیرینہ مسائل اور تنازعات کا حل ضروری ہے کیونکہ مسلح جھگڑے، سماجی نا انصافی اور غیر ملکی قبضوں سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،یہ عوامل نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ناامیدی اور مایوسی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  اگر کسی کے پاس جینے کا کوئی جواز نہ رہے تو اسے مرنے کا جواز ضرور مل جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply