• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میوزک کے شوقین مسافروں کیلئے گنگنانے والی سڑکیں تیار

میوزک کے شوقین مسافروں کیلئے گنگنانے والی سڑکیں تیار

ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے گنگنانے والی سڑک بنا ڈالی۔ ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچائو کیلئے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کئے جاتے ہیں، لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کیلئے منفرد انداز اختیار کیا گیا ،جس میں سفر کے ساتھ  دھنوں سے بھی  لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں، لیکن یہ  سنگنگ روڈ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اگر آپ اس سڑک پر سفر کر رہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے  پیانو سے گزریں گے، تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر کی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply