پاکستان کی پہلی مخنث اداکارہ کی فلم ’رانی‘

2 سال قبل پاکستان کی پہلی مخنث ماڈل اور پھر پاکستانی کی پہلی مخنث اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی کامی سد کی مختصر فیچر فلم ’رانی‘ رواں ماہ ایک عالمی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

خیال رہے کہ کامی سد نے بطور ماڈلنگ کا آغاز 2016 میں کیا، جس کے بعد وہ 20174 میں اداکاری کے شعبے میں آگئیں۔

’رانی‘ ان کی پہلی مختصر فیچر فلم ہے، جس میں انہوں نے ایک مخںث کا کردار ہی ادا کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

’رانی‘ کی کہانی ایک ایسے خواجہ سرا پر مبنی ہے، جو کراچی کی سڑکوں پر کھلونے بیچنے کا کام کرتی ہے، ایک دن اسے ایک ایسا بچہ ملا جسے اس کے خاندان والوں نے ترک کردیا تھا، جسے وہ اپنے گھر لے آئی، بعد ازاں انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا’۔
’رانی‘ کی ’نیو پورٹ بیچ فلم فیسٹیول‘ میں رواں ماہ 30 اپریل کو خصوصی اسکریننگ کی جائے گی، اس دن فلم فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک کی مزید 5 فلموں کو بھی دکھایا جائے گا۔
امی سد نے اپنی فلم کی عالمی فلم فیسٹیول میں خصوصی اسکریننگ کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply