زبان کا رنگ آپکی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

زبان سرخ ہے اور اسکے ساتھ ہی اس پر سفید رنگ کی کوٹنگ ہے تو یہ ہمارے صحت مند ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ اور یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ ہمارا نظام ہضم مناسب طریقے سے اپنے تمام کام سرانجام دے رہا ہے۔

پیلی تہہ والی زبان

اگر کسی شخص کی زبان پر پیلی تہہ ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ      اس شخص کے جسم میں گرمی موجود ہے اور اسکو کسی مخصوص انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سرخ چمکدار زبان

اس میں ہماری زبان کی نوک سرخ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی جاتی ہے تو زبان کا دیگر حصہ بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی زبان پر سرخ دھبے بھی نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

جامنی زبان

عام طور پر اگر کسی خاتون کی زبان کا جائزہ لیا جائے تو ان کی زبان ہم کو جامنی نظر آتی ہے اسکی وجہ ان میں وٹامن بی ٹو کی کمی ہے اور انکے ایام کے دنوں میں تکلیف ہے۔

نیلی زبان

Advertisements
julia rana solicitors london

نیلی زبان انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہے اور اس طرز کی رنگت زبان کا ہوجانا عام طور پر تنفس یا پھر دل کی بیماری کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ عام طور پر اس طرح کی زبان میں دمے کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply