• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ پر نمبر تبدیلی کا دوستوں کو آگاہ کرنا آسان

واٹس ایپ پر نمبر تبدیلی کا دوستوں کو آگاہ کرنا آسان

واٹس ایپ پر نمبر تبدیل کرنے پر صارفین اکثر پریشان ہوجاتے تھے کے کیسے دوستوں کو آگاہ کیا جائے کہ ان کا واٹس ایپ نمبر تبدیل ہوچکا ہے لیکن اب یہ مشکل بھی ختم ہوگئی ۔ واٹس ایپ کمپنی نے نمبر تبدیل کرنے کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں نوٹیفکیشن آپشنز بھی شامل کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل صارفین کو صرف یہ سہولت فراہم تھی کہ نمبر تبدیلی کے دوران اکائونٹ کی تفصیلات، چیٹ، گروپ اور سیٹنگز دوسرے نمبر پر منتقل ہوجاتی تھی لیکن اس سے صارف کے دوست آگاہ نہیں ہو پاتے تھے۔ تاہم اب اپ ڈیٹ کردہ فیچر میں نوٹیفکیشن کے تین آپشنز کا اضافہ کیا گیا ، جس میں  آل کانٹیکٹس، یعنی تمام کانٹیکٹ نمبرز کو آگاہ کردیا جائے، کانٹیکٹ آئی ہیو چیٹ ود، یعنی جس سے صارف چیٹ کرتا ہو صرف اسے نوٹیفیکیشن موصول ہو۔ کسٹم،  اس سے صارف اپنی مرضی کے چند دوستوں کا انتخاب کر سکتا ہے جنہیں وہ نوٹیفیکیشن بھیجنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply