• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم: ٹریلر منظر عام پر آگیا

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم: ٹریلر منظر عام پر آگیا

لندن: امریکی انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم کی تیار کردہ فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ امریکی ادارے کی سابقہ برطانوی شاہی جوڑے پر تیار کردہ یہ تیسری فلم ہے۔

فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس دراصل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

منظر عام پر آنے والے فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میگھن مارکل شاہی محل سے رخصت ہوتے ہوئے فرش پر گرتی ہیں تو شہزادہ ہیری انہیں سنبھالتے ہیں۔

برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کی زندگی پر مبنی فلم امریکہ میں 6 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی لیکن یہ فلم برطانیہ میں کب ریلیز ہو گی تاحال اس کی بابت کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امریکہ کے انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم نے اس سے قبل بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر منبی تین فلمیں بنائی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

لائف ٹائم کی جانب سے 2018 میں ہیری اینڈ میگھن: اے رائل رومانس اور 2019 میں ہیری اینڈ میگھن: بیکمنگ رائل نامی فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply