کیلوریز بتانے والی موبائل ایپ تیار

کیا آپ جانتے ہیں کہ  آئی فون  نے ایک ایسی ایپلیکیشن  متعارف کرائی ہے جو آپ کے کھانے میں موجود کیلوریز کی مقدار بتایا کرے گی۔ میل سنیپ  نامی یہ ایپلیکیشن ڈیلی برن نامی فٹنس سوشل نیٹ ورک کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ کسی بھی خوراک کی تصویر لیتے ہی یہ ایپلیکیشن اس کی ڈیٹا بیس میں موجود قریب پانچ لاکھ اشیائے خوردونوش سے اس کا تقابل کرتی ہے اور چند منٹوں کے اندر صارف کو اس خوراک میں موجود کیلوریز  کی مقدار بتا دیتی ہے ۔ ایک اور انوکھی ایجاد  بفیلو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنسدانوں نے کی،  یہ  ایک ایسی ڈیوائس ہے  جو  آپ کے کھانے کھانا چبانے کی آواز کو سن کر کیلوریز کا تعین کرے گی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ایک ہار نما انوکھی ڈیوائس ہے جسے دیکھ کر کوئی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ نیکلس نہیں بلکہ آ پ کی کیلوریز کا تعین کرنے والا ایک آلہ ہے۔ سائنسدانوں نے اس ڈیوائس کا نام اوٹوڈائیٹریر رکھا ہے۔  یہ بہت آسان طریقہ سے کام کرتی ہے کیونکہ ہر کھانے کی آواز مختلف آتی جب آپ اسے چبا رہے ہوتے ہیں ، اس نئی ایجاد کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے اس کے مطابق ایک نئی لائبریری تخلیق کی گئی ہے جس میں مختلف کھانوں کے چبانے ، پیسنے اور حلق سے اتارنے کا ایک کیٹلوگ ہے یہ لائبریری ایک ایپ میں شامل ہو گی جو کہ نیکلس کی مدد کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply