سو لفظوں کی کہانی . سکون

ارے میں تو تمھیں پہچان ہی نہ سکا۔۔۔ کالج کا آخری دن اور پھر آج یوں اچانک ملاقات ،اس طرح بازار میں ۔۔بچے کیا کرتے ہیں؟
ایک ہی بیٹا ہے شادی شدہ، ساتھ ہی رہتا ہے اور میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہاہوں۔۔ سکون سے گزر رہی ہے، اور تم؟
میرے تین بیٹے ایک بیٹی، سب باہر سیٹل ہیں۔۔ دو امریکہ ہوتے ہیں، دونوں ڈاکٹر ہیں، تیسرے کا کینیڈا میں اپنا اسٹور ہے۔
اس نے سگریٹ سلگایا، لمبا کش لیا اور دھواں ہوا میں چھوڑتے ہوئے بولا۔۔۔ اور میں اس بازار میں دھی بھلے کی ریڑھی لگاتاہوں۔۔
سکون سے گزر رہی ہے!!!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply