سو لفظوں کی کہانی ۔ بابا بنگالی

آپ کا مسئلہ خواہ کیسا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو ، محبوب کو زیر کرنا ، طلاق کروانی ہو یا رکوانی ۔۔۔۔۔۔
انعامی پرائیزبانڈ ، بیرون ملک ویزہ ، ہمارا علم دنیا کے کونے کونے میں اثر کرتا ہے۔۔۔۔۔۔
آپ کا کام سالوں مہینوں میں نہیں بلکہ منٹوں سیکنڈوں میں ہوگا آزمائش شرط ہے۔۔۔۔
گھر بیٹھے مسئلہ حل کروائیں گارنٹی کے ساتھ ابھی فون ملائیں۔۔۔۔
ٹرنگ ٹرنگ۔۔۔ بابا عامل بنگالی۔۔۔؟
جی جناب۔۔۔
آپ کے مؤکل سات سمندر پار جا کر مسائل حل کرتے ہیں۔؟
ہاں بچہ، بتا تیرا کیا مسئلہ ہے
جی وہ کشمیر آزاد کروانا تھا
فلک شگاف قہقہہ اور فون بند ہو گیا۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply