عام شہری ہوں، خصوصی پروٹوکول نہیں چاہیے،عمران خان

SHOPPING
SHOPPING

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوگوں کو قتل کرواتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہو، پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کا ایک ہی مقام ہونا چاہیے اور میرا عدالت میں پیشی کا مقصد بھی یہی ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ایک عام شہری ہوں اور مجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دبائو ڈالنا ہے، ہمارے ملک کے سابق وزیر خزانہ کو پیسے منی لانڈرنگ کے لیے دیئے گئے اور انہوں نے اسی وزیر خزانہ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا تھا،حکومت کی ساری توجہ ایک بدعنوان آدمی کو بچانے کے لیے ہے اور اس سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، دہشتگرد ی عدالت کے جتنے میرے چکر لگ رہے ہیں میں بھول گیا ہوں، یہ تمام کیسز بہت مزاحیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کیوں نکالا کا ڈرامہ چل رہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے این آر او مل جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، قیمے کے نان کھلا کر جلسے کیے جا رہے ہیں، خادم اعلیٰ لوگوں کو پولیس کے ذریعے قتل کراتے ہیں کوئی انہیں نہیں پکڑتا،حکمرانوں کے پاس وقت ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی دیکھیں، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاعلی ترین نے بہترین انتخابی مہم چلائی ، اس پر علی ترین کو داد دیتا ہوں۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *