این اے 162 کی امیر ترین آزاد امیدوار

ساہیوال: این اے 162 سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ بھی امیر ترین امیدواروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے ایک ارب تیس کروڑ روپے سے زائد کے ظاہر کیے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ نذیر جٹ بھی پی ٹی آئی کی ناراض کارکن ہیں۔

کپتان کی ناراض کھلاڑی الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد ہی کھڑی ہوگئیں۔ حلقہ این اے 162 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائےتو اربوں کے اثاثے نکل آئے۔

عائشہ نذیر جٹ کےاثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 30کروڑ49لاکھ 95ہزار روپے سے زائد ہے۔

اندرون ملک اثاثہ جات 3کروڑ 20 لاکھ روپے، برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں 18کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار بھی ہیں۔ 40 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت اور فرنیچر بھی رکھا ہوا ہے۔

عائشہ نذیر کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں صرف 2لاکھ 79ہزار روپے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کے اکاؤنٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹس اکاؤنٹس ہیں، جن میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاؤنڈز موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عائشہ نذیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو شوہرکے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply