جولوگ وزن کم کرناچاہتے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ رات کاکھاناجلدی یعنی ۷ سے ۸ بجے تک کھالیں اورکم از کم کھانے کے تین گھنٹے بعد سوجائیں۔لیکن یہ بات سچ ہے کہ رات کاکھانااگرجلدی کھالیاجائے اورسونے میں کافی وقت لگ جائے توبھوک دوبارہ ستانے لگتی ہے جس کے باعث اگرکچھ کھایانہ جائے تونیندکا آنامشکل ہوجاتاہے۔رات سونے سے تین سے چارگھنٹے پہلے کھاناکھانے کامشورہ اس لئے دیاجاتاہے تاکہ کھاناہضم ہوسکے اورجسم میں اضافی فیٹ کی صورت جمع نہ ہونے پائے۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ رات سونے سے پہلے کوئی ہلکاپھلکاچکنائی سے پاک اسنیک منتخب کریں۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایک طرف تو وزن کم کرنے کی بات کی جارہی ہے اوردوسری طرف بیڈ ٹائم اسنیک کامشورہ دیاجارہاہے۔لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ اگرآپ بھوکے سوجائیں تویہ بھی آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ اسنیک ایسے ہیں جووزن میں اضافہ کاسبب نہیں بنتے بلکہ یہ آپ کے وزن کوکم کرسکتے ہیں۔صحت بخش ڈائیٹ پلان خراب ہونے کے خوف سے بہت سے لوگ رات کوبھوکے پیٹ ہی سوجاتے ہیں۔رات بھرسکون سے سونے اورصبح تازہ دم اٹھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بھوکے نہ سوئیں۔رات خالی پیٹ سونے کے سبب صبح اٹھتے ساتھ ہی زیادہ شدید بھوک لگتی ہے اوراس وجہ سے لوگ ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں جوصحت بخش عادت نہیں۔سونے سے پہلے ذیل میں دیئے گئے اسنیک وزن کنٹرول کرنے کیلئے بہترہیں۔لیکن یاد رکھیں کسی بھی چیز کومناسب مقدار(پورشن)سے زیادہ نہ لیں ورنہ بھوک تومٹ جائے گی لیکن وزن کنٹرول نہیں ہوپائے گا۔
۱۔دودھ
سونے سے پہلے بغیربالائی کادودھ پینے سے آپ کی بھوک مٹ جاتی ہے اورآپ پرسکون نیند لے پاتے ہیں۔جولوگ خالی دودھ نہیں پی پاتے وہ چاہیں تو اس میں کوئی فلیورشامل کرسکتے ہیں جیسے چاکلیٹ فلیور۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دودھ پینے سے تو وزن میں اضافہ ہوگالیکن ایسانہیں ہوتاکیونکہ ریسرچ کے مطابق دودھ میں کیلشیم پایاجاتاہے جوپیٹ کی چربی کوگھلانے میں معاون رہتاہے۔اسکے علاوہ اگرآپ دودھ میں چاکلیٹ فلیورشامل کرتے ہیں تواس میں پروٹین بھی شامل ہوجاتاہے جورات بھرپٹھوں کی نشوونماکرتاہے۔دودھ میں شامل امینوایسڈ سے بھرپورنیند آتی ہے جوصحت کی علامت اوروزن کم کرنے کی ضمانت ہے۔بہتر،پرسکون اوربھرپورنیند سے میٹابولزم تیزہوتاہے اوروزن خودبخود کم ہوجاتاہے۔
۲۔سیریل
سیریل فائبرسے بھرپورہوتے ہیں اوررات میں جب سیریل کھانے کی بات ہوتو اس کامطلب فروٹی سیریل نہیں بلکہ جوکادلیہ اورکارن فلیکس بہترانتخاب ہے۔ایک چھوٹے پیالہ میں سیریل کھانے سے بھوک بھی مٹ جائے گی اورکیلوریز کی زیادہ مقداربھی آپ کے جسم میں نہیں جائے گی۔سیریل میں موجود کاربوہائیڈریٹ بھرپورنیند کے لئے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔سیریل میں موجود فائبرسے آپ کوپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے ساتھ ہی فائبرکی مدد سے جسم میں موجود اضافی فیٹ بھی ختم کیاجاسکتاہے۔لہٰذاسیریل سونے سے پہلے ہلکی پھلکی غذاکے طورپربہترین ثابت ہوسکتاہے۔اگرآپ اپناوزن کم کرناچاہتے ہیں اورآپ کوبھوک بھی زیادہ لگتی ہے تو اس طرح کاانتخاب آپ کے لئے بہترین ہے۔
۳۔سیب اورپی نٹ بٹر
پینٹ بٹر(مونگ پھلی کامکھن)میں پروٹین کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے۔اس پروٹین سے آپ کوپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے اوریہ ہاضمہ کے لئے بھی بہتر توانائی فراہم کرتاہے۔اس کے استعمال سے میٹابولزم تیزہوتاہے۔اس کے علاوہ سیب کے مکھن میں وسیع فائبرپایاجاتاہے جونظام ہضم کے لئے نہایت مفید ہے اوراس سے اضافی چربی کابھی خاتمہ ہوجاتاہے۔
۴۔کیلے
دودھ کی طرح کیلے میں بھی امینوایسڈ ٹریپٹوفون پایاجاتاہے۔اس کے باعث بھرپورنیند کاحصول مشکل نہیں رہتااورغیرصحت بخش کھانے کارجحان بھی ختم ہوجاتاہے۔کیلاایک مکمل غذاہے اس میں موجود فائبرریگولرباؤل موومنٹ میں معاون رہتاہے۔اگرکیلاخالی کھاناآپ کے لئے مشکل ہوتو اس کاشیک بناکربھی استعمال کیاجاسکتاہے لیکن چینی کے بغیر شیک تیارکریں۔چینی شامل کرنے سے آپ اس کی وہ غذائیت حاصل نہیں کرپائیں گے جس کی آپ کے جسم کوضرورت ہے۔کیلے میں تمام وہ غذائی اجزاء موجود ہیں جوآپ کے جسم کی ضرورت ہیں۔اس کے استعما ل سے قوت مدافعت میں اضافہ ،جسمانی نظام فعال اورموڈ بہترہوجاتاہے۔
۵۔پنیر
پنیرکیونکہ ڈیری مصنوعات ہے اسی لئے اس میں دودھ کی غذائیت پائی جاتی ہے۔لیکن احتیاط ضروری ہے کیونکہ چیز مختلف طرح کی ہوتی ہیں اسی لئے آپ اپنی صحت کے مطابق بیڈ ٹائم اسنیک کے طورپرچکنائی سے پاک اورغذائیت سے بھرپور چیز کابہترانتخاب کریں۔بہت سے پنیرمیں فیٹ کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے جوسونے سے پہلے استعمال کرنامناسب نہیں۔لوفیٹ موززیریلا،نان فیٹ کاٹیج چیز اورسوئس چیز بیڈ ٹائم اسنیک کے لئے بہترہیں۔لیکن زیادہ مقدارمیں کچھ بھی استعمال کرناٹھیک نہیں لہٰذامقدارسے زیادہ نہ لیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں