• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور(مکالمہ بیورو چیف لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اداروں کیخلاف محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، نواز شریف کا حال چور مچائے شور جیسا ہے، ریلی گاڑیوں کا تیز رفتار قافلہ بن چکا ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، انفارمیشن کا حق، سوشل جسٹس اور دیگر مسائل پر میاں صاحب کو آئین کیوں بھول جاتا ہے، اگر میاں صاحب گھر آنا چاہتے تھے تو عدالت اور فوج جیسے اداروں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنا رہے ہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانا ان کا آئینی حق ہے، جس کو پامال کیا جا رہا ہے، 3 سال سے چودہ قتلوں کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پتہ تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی وہ نا اہل ہو جائیں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply