• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل میں غار سے ایک لاکھ 94 سال پرانا انسانی جبڑا دریافت

اسرائیل میں غار سے ایک لاکھ 94 سال پرانا انسانی جبڑا دریافت

ماضی میں افریقہ میں قدیم ترین انسانی آبادی ایک لاکھ 20 ہزار سال قبل بتائی گئی تھی،

تاہم اب شمالی افریقا کے خطے سے اسرائیلی شہر کی ایک غار سے اندازوں سے کہیں قدیم انسانی جبڑا دریافت ہوا ہے۔

ماہرین بشریات کو شمالی اسرائیل میں واقع کوہ کرمل پہاڑوں میں موجود ایک غار سے کم سے کم ایک لاکھ 77 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 94 ہزار سال قدیم انسانی جبڑا ملا ہے۔

سائنس جرنل ’سائنس میگ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین بشریات کی ٹیم کو اسرائیلی شہر میسلیا کے قریب واقع پہاڑوں کے مغربی حصے میں موجود ایک غار سے انسانی جبڑا ملا ہے،

جس میں نصف درجن دانت تاحال صحیح سلامت ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس خطے سے اتنی قدیم انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں،

اس سے قبل یہاں سے 90 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار سال کے درمیان انسانی باقیات دریافت ہوئی تھیں۔

قدیم ترین انسانی جبڑے کی دریافت کے ساتھ ہی یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اسی علاقے میں انسان 2 لاکھ 20 ہزار سال قبل آباد ہوئے ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غار سے ملنے والا انسانی جبڑے میں 7 دانت تاحال صحیح سلامت ہیں، جب کہ دریافت ہونے والا حصہ جبڑے کا اوپر کا حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والا جبڑا کم سے کم ایک لاکھ 77 ہزار اور زیادہ سے ایک لاکھ 94 ہزار سال پرانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس نئی دریافت کے ساتھ ہی ماہرین میں یہ بحث ایک بار پھر تیز ہونے لگی ہے کہ افریقا میں انسان کتنے لاکھ سال قبل آباد ہوا تھا؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply