• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار

باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار

کراچی : گزشتہ سال2017کی کامیاب ترین رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا اور شہرت پائی ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست ہے

ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کی اس فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، فلم کے دیگر اداکاروں میں احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے فلم کی کاسٹ اور عملے کو مبارکباد دی ہےاس کے علاوہ فلم کو نہ صرف تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے اچھے تاثرات ملے بلکہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، اب فلم نے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے اور سال کی کامیاب فلم قرار پائی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply