کنعانی عرب کون ہیں؟ جنہوں نے فلسطین آباد کیا/منصور ندیم

کنعانیوں کو میں نے عرب لکھا ہے، کیونکہ وہ فونشین    ہی تھے، انہیں یونانی بھی فونشینین  ہی مانتے ہیں، اور عربوں کے اجداد فونشین ہی ہیں، جو پہلا قبیلہ چار ہزار سال قبل مسیح میں جزیرہ نما عرب سے ہجرت کر کے یروشلم کے پہاڑوں میں سے ایک پر آباد ہوا تھا، وہ پہاڑ منتخب کرکے ان کا وہاں پر آباد ہونے کا مقصد اس عہد کے مطابق ایک حفاظتی اقدام تھا، کیونکہ اس جگہ پر حملہ کرنا مشکل تھا۔ وہاں جب یہ آباد ہوئے تو کنعانیوں نے یہ نام فلسطین کی سرزمین کے حوالے سے رکھا، لہٰذا لفظ کنعان کا مطلب ہے “نشیبی جگہ” ، انہوں نے وہاں پر پھر کئی شہر بنائے جن میں عکا، غزہ اور أسدود شامل ہیں۔کنعانی یبوسیوں نے ہی یروشلم کا شہر بھی بنایا جس کا نام ان کے نام پر یبوس رکھا گیا۔

کنعانی تاریخ میں وہ دوسرا گروہ ہے، جس نے اموریوں کے بعد فلسطین کی طرف ہجرت کی تھی اور معلوم تاریخ میں ان کی ہجرت پہلی انسانی ہجرت میں سے ایک تھی۔ کنعانی فلسطین میں آباد تھے، وہاں تین اہم زبانیں تھیں: کنعانی اور آرامی، یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زبان ہے، کنعان کی سرزمین کا نام سب سے قدیم ہے جس سے کنعانی جانا جاتا ہے۔ فلسطین کے بیشتر شہروں کو عبرانیوں کے آنے سے سینکڑوں سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا، اور ان کے قائم کردہ قدیم شہروں میں أريحا، نابلس، بيسان، عسقلان، عكا، حيفا، الخليل، أسدود، بئرالسبع اور بيت لحم شامل تھے۔ 1200 قبل مسیح تک فلسطین کو ہی کنعان کی سرزمین کہا جاتا تھا

Advertisements
julia rana solicitors

کنعانیوں کا مذہب دیگر قدیم مذاہب کی طرح فطرت اور کائنات کے مقدس پہلوؤں پر مبنی تھا اور جن دیوتاؤں کی وہ پوجا کرتے تھے ان میں معروف إله الجو اور آلهة الأرض تھے، یعنی إله الجو “ماحول کا دیوتا” جو باپ دیوتا تھا، اور آلهة الأرض “زمین کی دیوی” جو ماں دیوی کہلاتی تھی، کنعانیوں میں الا یعنی خدا کو کئی ناموں اور وضاحتوں سے جانا جاتا تھا، اور یہ ان کے درمیان اس کی قابل احترام حیثیت کا اشارہ ہوتا تھا, جس کا مطلب ہے کہ وہ بعل حمون کے ناموں سے ظاہر ہوا ہے، اور بعل صافون Baal Zaphon جہاں تک أما عشتروت Astarte کا تعلق ہے، وہ محبت، زرخیزی اور بہار کی دیوی تھی، اس لیے وہ تانيت کے نام سے مشہور تھی، وہ دیوتا ایشمون، شفا دینے والے دیوتا کے ساتھ ساتھ دیوتا رشیف بھی جو جنگوں کا دیوتا کہلاتا تھا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply