صوبہ پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب کے طلبہ کےلئے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا طلبہ کے لئے عید گفٹ، صوبے بھر کے طلبہ وطالبات کیلئے “چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس” کے 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

طلبہ کوآسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹر ک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔ طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔

طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبہ 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائینگی ۔ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔ بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔

بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی گریجویٹس کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے۔ آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہداہت پر 19 ہزارپیٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس دی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply