زیادہ غصہ کرنیوالے افراد قبل از وقت مر جاتے ہیں

لندن(ویب ڈیسک) غصہ اور برہمی اسی طرح انسانی فطرت اور نفسیات کا حصہ ہے جس طرح شائستگی ، خوش اسلوبی اور نر م گفتاری۔ مگر ہر شخص اپنے غصے پر بوجوہ قابو نہیں پاسکتا۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ ہر انسان ان سے صرف نظر نہیں کرسکتا اور وہ اس پر اپنا ردعمل بغیر کسی تامل کے ظاہر کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور یہی وہ عمل ہے جسے غصہ یا برہمی قرار دیا جاتا ہے اورجس کے نتیجے میں اعصابی تناؤ  بڑھ جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب ڈاکٹروں نے ایسے لوگوں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد جو تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق زیادہ غصہ کرنے والے افراد قبل از وقت مر جاتے ہیں۔ اس لئے طبی مشورہ یہی ہے کہ لوگ اپنا مزاج ٹھنڈا رکھیں اورآس پاس کے حالات کا زیادہ اثر نہ لیں۔ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک تہائی باشندے اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ 20سے 40سال کی عمر کے افراد نسبتاً قبل از وقت فوت ہوجاتے ہیں کیونکہ غصہ گوناگوں نفسیاتی خرابیوں کا سبب بنتا ہے اور ان اسباب پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی آف میسا چوسٹس کے نیورو سائنس کے شعبے کے ماہرین نے مرتب کی ہے اور برٹش ایسوسی ایشن آف اینگر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مائیک فشر نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply