فرانس کے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
میکرون نے پیرس میں یہودیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطی کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس سے مشرق وسطی میں امن کوششوں کی راہ میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں