جغرافیہ کے قیدی (18) ۔ امریکہ ۔ جغرافیہ/وہاراامباکر

“میری موت کی خبر میں بہت مبالغہ آرائی ہے”

Advertisements
julia rana solicitors london

مارک ٹوئین 1897
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹوئین کا یہ ردِ عمل ان کی اپنی موت کی غلط خبر پر تھا لیکن یہ بات وقتاً فوقتاً امریکہ کے بارے میں لگنے والی خبروں کے بارے میں بھی ہو سکتی ہے۔
جغرافیہ کی خوش قسمتی اس ملک کے ساتھ ہے۔ خوبصورت فیچر، وافر پانی، ٹرانسپورٹ کے بہترین لنک اور ہمسائے؟ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
اگر یہ علاقہ ایسا ہوتا جہاں پر الگ زبانیں بولی جاتی ہوتیں، الگ کرنسیاں ہوتیں تو پھر اس کے ساتھ مسائل ہو سکتے تھے۔ لیکن یہ بنیادی طور پر ایک ہی فیملی ہے۔
امریکہ میں پچاس ریاستیں ہیں اور ان سے ملکر ایک قوم بنتی ہے۔ یورپی یونین کی اٹھائیس ریاستیں امریکہ کی طرز کا اتحاد قائم ہی نہیں کر سکتیں۔ کیونکہ ان کی مقامی قومی شناخت بہت مضبوط ہے۔ فرانس سے تعلق رکھن والا شخص سب سے پہلے فرنچ ہے۔ اور اگر اسے یورپ کی پرواہ ہے تو بھی یورپی شناخت اس سے بہت پیچے ہے۔ لیکن ایک امریکی کیلئے اپنی یونین سے شناخت باقی سب سے پہلے ہے۔ اور اس کی وجہ اس کی جغرافیہ اور یکجائی کی تاریخ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر اس کو مشرق سے مغرب کی طرف دیکھا جائے تو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے مشرقی ساحلی میدان ہے جو اپالاچی کے پہاڑوں تک ہے۔ اس میں دریا ہیں جو لمبے نہیں لیکن ٹرانسپورٹ کے لئے بہت اچھے ہیں اور زرخیز زمین ہے۔
اگر اس سے مغرب کی طرف جائیں تو عظیم میدان ہیں جو راکی کے پہاڑوں تک پھیلے ہیں۔ اس جگہ پر دریائے مسسپی کا طاس ہے جس میں بڑے اور سفر کرنے کے قابل دریاؤں کا نیٹورک ہے اور یہ خلیج میکسیکو تک جاتا ہے جو فلوریڈا کے جزیرہ نما سے گھری ہے۔
اور ان پہاڑوں سے گزر کر مغرب کو جائیں تو صحرا، سئیرا نیواڈا کے پہاڑ، پتلا ساحلی میدان اور پھر بحرالکاہل کا ساحل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمال میں دیکھیں تو عظیم جھیلیں ہیں جن سے شمال میں کینیڈین شیلڈ ہے، جو کہ دنیا میں Precambrian چٹانوں کا سب سے بڑا علاقہ ہے اور یہاں انسانی آبادی آسان نہیں۔ جبکہ جنوب مغرب میں صحرا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاروں سمتوں میں محفوظ دفاع اور وسائل سے بھرپور اس علاقے کا جغرافیہ یہ طے کرتا ہے کہ اگر کوئی سیاسی اکائی سمندر سے سمندر کی زمین پر قابض ہو سکے اور اسے یکجا کر سکے تو یہ ایک عظیم طاقت ہو گی۔ تاریخ کی سب سے زیادہ طاقتور۔ اس یونین پر حملہ آور ہونا ناممکن ہو گا۔
روس کو سٹریٹجک گہرائی کا فائدہ ہے جس سے دفاع کر سکتا ہے۔ جبکہ امریکی جغرافیہ اس سے بہتر طریقے سے اس کی حفاظت کر لیتا ہے۔
کینیڈا (اور کسی حد تک میکسیکو) کا بڑا سائز بھی اس کو دفاعی لحاظ سے فائدہ دیتا ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply