اسرائیل کے شام میں فضائی حملے: 42افراد جاں بحق

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شام میں جنگ کے ایک اور مانیٹر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اُٹھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply