• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل نے غزہ جنگ کو مزید بڑھاوا دینے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے غزہ جنگ کو مزید بڑھاوا دینے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کاررروائیاں کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور درواز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے گی۔
دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے ایک اسپورٹس سینٹر پر حملہ کیا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی، اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سینٹرل غزہ میں حملے کیے جس میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply