• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا

پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا

اسلام آباد: پاکستان میں جہازاڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا۔

اس مقصد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

اس ضمن میں  ذرائع نے بتایا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔

اس ضمن میں طے پایا ہے کہ پہلے سال فی پیپرامتحانی فیس 90 پاؤنڈز اور دوسرے سال کی امتحانی فیس 95 پاؤنڈز ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پرپائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply