• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھکاری بھی ڈیجیٹل ہوگئے، بھیک مانگنے کا نیا طریقہ اپنا لیا

بھکاری بھی ڈیجیٹل ہوگئے، بھیک مانگنے کا نیا طریقہ اپنا لیا

بھکاری نے شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کراکر بھیک مانگنے کا جدید طریقہ اختیار کرلیا۔
دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟
بھارت میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔
گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹائم کی بچت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، مختلف کیفے، کھانے پینے کی دکانوں اور شاپنگ مالز میں کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply