سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصرخان کاتبادلہ کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نےکی ہدایت کی گئی ہےان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ22کےکیپٹن ریٹائرڈخرم آغا کو سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا،کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکریٹری کامرس تعینات تھے۔
ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ21کےخوشحال خان کو ایڈیشنل سیکریٹری پاورڈویژن تعینات کردیا گیا،خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply