شیخ الحدیث مفتی عزیزالرحمان کی شرمناک وڈیو وائرل

مکالمہ خصوصی۔ جے یو آئی ایف کے اعلی عہدے دار، جامعہ منظور الاسلامیہ کے شیخ الحدیث اور وفاق المدارس کے ضلعی مسؤل مفتی عزیز الرحمن سے متعلقہ مبینہ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں مفتی صاحب ایک نوجوان طالب علم کے ساتھ لواطت جیسے انتہائی قبیح فعل میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ویڈیو کے ایک حصے میں طالب علم اعتراف کرتا دکھائے دے رہا ہے کہ وہ اس عمل میں مجبوراً ملوث رہا۔ انکار پر اسے جھوٹا قرار دیا گیا جس کے بعد اسے سٹنگ آپریشن کر کے ثبوت اکٹھا کرنا پڑا۔ طالب علم کے مطابق وہ اس وقت نامعلوم مقام پر روپوش ہے جہاں اب تک اسے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ طالب علم نے خودکشی کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

وڈیو فورا ہی وائرل ہو گئی اور عوام نے اس پہ شدید ردعمل دیا۔ مدارس سے وابستہ قارئین نے ردعمل دیتے ہوے مکالمہ کو بتایا کہ انکا سر شرم سے جھک گیا ہے اور کاش ایسی خبر سننے سے قبل موت آ جاتی۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے مجرم کو خود اہل مدارس قانونی سزا دلوائیں گے۔ خبر ہے کہ جے یو آئی کی اعلی قیادت بھی اس وقت مشورہ کر رہی ہے تاکہ مبینہ مجرم مفتی و شیخ الحدیث کے خلاف شدید کاروائی کی جائے۔ وفاق المدارس کا موقف کوشش کے باوجود ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مزید اطلاعات موصول کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply