ایکس کی بندش پرعدالت کی حکومت سےجواب طلبی

ایکس(ٹویٹر)کی بندش کےکیس میں عدالت نےحکومت سمیت متعلقہ اداروں سےجواب طلب کرلیا۔
ایکس سابق (ٹویٹر)کی بندش کےخلاف دائردرخواست پرپشاورہائیکورٹ کےجسٹس اعجازانوراورجسٹس وقاراحمدنےسماعت کی۔
درخواست گزارکی طرف سےوکیل نعمان محب کاکاخیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں تو صرف ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے؟
درخواست گزار وکیل نعمان محب کاکاخیل نےکہاکہ ایکس ایک فارمل پلیٹ فارم ہے، جو سب کے استعمال میں ہے۔
عدالت نےریمارکس دئیےکےایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے، وزرات داخلہ نے وجوہات نہیں بتائی، وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply