• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں کتنے سال بعد خشک سالی شروع ہو جائے گی؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی ڈیم فنڈ میں کچھ نہ کچھ رقم ضرور دیں گے

پاکستان میں کتنے سال بعد خشک سالی شروع ہو جائے گی؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی ڈیم فنڈ میں کچھ نہ کچھ رقم ضرور دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ ضم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقوم بھیجنے کی اپیل کی ہے جس پر بہترین ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستانیوں کو ڈیم کی اہمیت کا اندازہ بھی ہے اور وہ بڑھ چڑھ کر اس کارخیر میں حصہ بھی لے رہے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں خشک سالی کا آغاز کب ہو گا؟ یہ جان کر ہی آپ شدید پریشان ہو جائیں گے کہ ماہرین کے مطابق صرف 7 سال بعد یعنی 2025ءمیں پاکستان میں خشک سالی شروع ہو جائے گی اور پھر اناج اگانے کیلئے بھی پانی نہیں رہے گا یعنی ہمارے لگوں کیلئے اناج نہیں ہو گا اور خدانخواستہ قحط شروع ہو جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان صرف 30 دن کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا ڈیم بنانا بہت ضروری ہے ہیں اور اس وجہ سے ہی انہوں نے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ کو ضم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply