فردوس عاشق اعوان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

اسلام آباد: امیگریشن حکام نے فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا جس کی حکام کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایمیگریشن نے فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روکا وہ پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کر کے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس بلیو پاسپورٹ تھا جبکہ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو بتایا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتیں۔ ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply