رمضان المبارک میں سعودی حکومت نےزائرین کیلئےنئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی۔
تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس رمضان المبارک میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کاکہناہےکہ اس اقدام کامقصدہےکہ زیادہ سےزیادہ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں،اورلوگوں کوزیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
سعودی حکام کاکہناہےکہ زائرین کیلئے عمرے کی سہولت کیلئےاپیلی کیشن’’نسک‘‘ متعارف کرائی گئی ہے، زائرین کوعمرےسےقبل اپیل کیشن کےذریعے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔
سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں