کیا پاکستان اپنی انسولین خود تیار کرے گا؟

ماہرین نے پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال تقریباً 6 ماہ تک انسولین دستیاب نہیں تھی، سال میں 3 بار انسولین مارکیٹ سے غائب تھی۔

نشہ آور جوس پلا کر لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار، بڑے انکشافات

ماہرین نے بتایا کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ سال انسولین کی قیمتوں میں اوسطاً 45 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچے وقت پر انسولین نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، ملک میں ٹائپ ون ذیابیطس کے تقریباً ایک لاکھ مریض ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی انسولین کی ضرورت کا 100 فیصد درآمد کرتا ہے، پاکستان اپنی انسولین خود تیار کرے، حکومت کمپنیوں کی مدد کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply