روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کیلئےپولنگ کاعمل تین دن تک جاری رہےگا۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق روس کے صدارتی انتخابات کیلئے آج بروز جمعہ کو شروع ہونے والا ووٹ ڈالنے کا عمل ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گی۔
رپورٹ کےمطابق انتخابات میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔
واضح رہے پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا، پیوٹن 2000 سے 2008 تک دوبار صدراور 2012 تک وزیر اعظم رہے، 2012 میں وہ تیسری بار اور 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے۔آئینی طور پر انہیں مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔سروے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں