• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • این سی او سی کا سخت ایس او پیز کے تحت 24 مئی سے سیاحت کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی کا سخت ایس او پیز کے تحت 24 مئی سے سیاحت کھولنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 24 مئی سے سیاحت کو کورونا ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈلائنز میں کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پر ہوٹل انتظامیہ سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹس اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔ ویکسی نیٹڈ افراد مستند ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہوٹل انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمرافراد کی بغیرویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے جبکہ یکم جولائی کے بعد 40 سال اور زائد عمرافراد کی بغیرسرٹیفکیٹ بکنگ نہیں ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پرآنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پرکرائےجائیں گے۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ تمام مسافرسیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزرساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اورایس او پیزکے ساتھ کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply