• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی بیوی سے اجازت کےبغیردوسری شادی کرنےپر7ماہ قید،5لاکھ جرمانہ ہوگا

پہلی بیوی سے اجازت کےبغیردوسری شادی کرنےپر7ماہ قید،5لاکھ جرمانہ ہوگا

عدالت نےپہلی بیوی سےاجازت لئےبغیردوسری شادی کرنےپرملزم کوسات ماہ قیداورپانچ لاکھ جرمانےکی سزاسنادی۔
فیملی کورٹ لاہورکے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت کاتحریرفیصلےمیں کہناتھاکہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ ملزم اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔ ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت کافیصلےمیں کہناتھاکہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply