خاموشی/حسان عالمگیر عباسی

آج دن کو سن رہا تھا کہ وائبز یہ ہوتی ہیں کہ آپ جہاں موجود ہیں اور وہاں موجودین کی موجودگی سے پیدا ہونے والا جیسا بھی احساس اس تعریف میں آتا ہے۔ فطرت سے ملنے والی خبریں بھی اسی زمرے میں آتی ہیں۔ تجربات اور ابھی بارہ اکتالیس کا تجربہ بھی یہی کہہ رہا ہے۔ ابھی بارہ بیالیس ہو چکے ہیں۔ لکھ چکنے کے بعد ایک بج رہا ہونا ہے۔ یہ لکھ لینا بھی وائبز کی دین ہے۔ ایک پہاڑ سامنے ہے۔ وہ بہت بڑا ہے کیونکہ سامنے ہے اور آنکھیں دور سے پورے پہاڑ پہ دوڑ رہی ہیں لیکن جہاں موجود ہوں دائیں بائیں کی جہاں تک پہنچتی نظر ایک الگ احساس ہے۔ دو کان ہیں۔ ایک کان میں بہت دور سے کتوں کے بھونکنے کی آوازوں کا مجموعہ ہے اور دوسرا کان اس جانب مکمل خامشی و سکون یا سکوت کے زیر اثر دونوں پہاڑوں کے بیچ انتہائی پست سطح پہ دوڑتی ندی یا چھلانگتے پھلانگتے پانیوں کی آواز ہے۔ بتاتا چلوں کہ یہ ندی قریب میں نہیں ہے۔ چلتے جائیں تو کم از کم گھنٹے ڈیڑھ کی مسافرت ہے لیکن انتہا درجے کی خاموشی اس آواز کو دور تک جگہ دے رہی ہے۔ یہ ایک خوبصورت احساس ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو ندی کا پانی تیزی پکڑ لیتا ہے تب یہ آواز بھی اونچی ہو جاتی ہے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply