54 بچوں کے خواہش مند کو نئی بیوی کی تلاش

جاپان کا ایک باشندہ چاہتا ہے کہ اس کے 54 بچے ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ اب نئی بیوی تلاش کر رہا ہے۔ واتانابے ریوتا کی چار بیویاں اور دو گرل فرینڈز ہیں۔
واتانابے ریوتا اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے جاپانی شہنشاہ توکوگاوا ایناری کو اولاد کی تعداد کے معاملے میں پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔ 27 کنیزوں سے توکوگاوا ایناری کے 53 بچے تھے۔ اس کا انتقال 1841 میں ہوا تھا۔ 35 سالہ واتانابے ریوتا نے گزشتہ ماہ ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ اپنی تین بیویوں کے ساتھ رہتا ہے۔ پہلی بیوی سے دو بچے ہیں اور تیسری کے ہاں کچھ دن قبل ولادت ہوئی ہے۔ چوتھی بیوی ان سب سے الگ رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ واتانابے ریوتا دس سال تک بے روزگار رہا ہے اور اس وقت بھی بیوی اور گرل فرینڈز کی کمائی پر پل رہا ہے۔ یاد رہے کہ جاپان میں ایک سے زیادہ شادیاں غیر قانونی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply