• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کو اس لیے نکالا گیا کہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ عمران خان

نواز شریف کو اس لیے نکالا گیا کہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ عمران خان

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرے میں امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ نوازشریف اقتدار میں آیا تو 17 فیکٹریاں بنا چکا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا، نہیں چاہتا تھا کہ امریکہ کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں، روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply