• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری،7 افراد ذمہ دار قرار

نوازشریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری،7 افراد ذمہ دار قرار

نوازشریف کےنام پرویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دےدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرمیں تعینات عملہ غیرتربیت یافتہ تھا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر سے متعدد اندراج کینسل کیےجانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائےگئے۔ ایم ایس، سینئرافسر، کلرک، نرس، وارڈ بوائے، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات ایف آئی اے کرےگا۔

کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس معطل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ جس نے بھی یہ شرارت کی ہے اس نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ذمہ دار افراد کو غفلت کی بنا پر معطل کردیا گیا ہے۔ سائبر کرائم کےتحت کارروائی کی جارہی ہے، ذمہ داروں کوسامنے لایا جائیگا۔ ویکسین لگانے کی ذمہ داری اسپتال کے سربراہ کی ہوتی ہے۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال کی مدعیت میں تھانہ گجرپورہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں چوکیدار اور وارڈ بوائے کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے سینئرمیڈیکل افسر کو بھی غفلت کے باعث معطل کردیا ہے۔ میاں منشی اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر کا کوٹ خواجہ سعید اسپتال تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل ا فسر کوایم ایس کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کی خبر آئی تھی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا۔ جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ صحت نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے کے الزام میں2 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے سابق ایم ایس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے۔ عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply