• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پراسرار تنظیم نے شہر میں حکومت مخالف بینر آویزاں کردیے

پراسرار تنظیم نے شہر میں حکومت مخالف بینر آویزاں کردیے

پاکستان میں مہنگائی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جہاں عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا محال ہوچکا ہے۔ آئے روز آٹے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عوام پریشانی کا شکار ہے اور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان نظر آرہی ہے۔ ایسے میں ملک کا معاشی ھب کہلانے والے شہر کراچی میں ایک پراسرار تنظیم رونما ہوئی ہے۔ جس نے شہر کی اہم شاہراؤں پر حکومت مخالف بینرز آویزاں کردیے ہیں۔

 

بینرز میں تنظیم کا نام پاکستان مسلم لیگ مرکزی درج ہے۔ اور ان بینرز میں حکمرانوں کیخلاف نعرے درج کیے گئے ہیں۔

ایک بینر پر نعرہ درج کیا گیا ہے کہ ‘میرے حاکم میری کمائی لوٹک کر کھاگئی تیری مہنگائی’

 

اسی طرح ایک دوسرے بینر پر نعرہ درج ہے کہ ‘حکمرانوں، تقریر نہیں روٹی چاہیے’

ایک اور بینر پر نعرہ درج ہے کہ ‘بھاشن نہیں روٹی دو’

ایک اور بینر پر نعرہ درج ہے کہ ‘غریب نہیں غربت ختم کرو’

Advertisements
julia rana solicitors london

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بینرز عوام کی تکلیف کی عکاسی کررہے ہیں۔ کیونکہ عوام اس وقت تاریخی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکے ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply