• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نصیرالدین کاپاکستان میں اپنی کتاب بیچنےوالےکیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

نصیرالدین کاپاکستان میں اپنی کتاب بیچنےوالےکیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بالی ووڈ کےنامو راداکارنصیرالدین شاہ نےپاکستان میں اپنی کتاب ’غیرقانونی‘چھپوانےاورفروخت کرنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈفلم انڈسٹری کےناموراداکارنصیرالدین شاہ نےمداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔
اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ2014 میں ان کی چھپنے والی کتاب ’And Then One Day‘ کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔
نصیرالدین نےلکھاکےان کااس ترجمےکےساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے دور رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply