• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برفانی طوفان ’بام‘ کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

برفانی طوفان ’بام‘ کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک : امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، نیویارک میں شدید برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں خون جمادینے والی سردی کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا اور درجہ حرارت منفی بائیس تک گرگیا۔

نیویارک میں شدید برفباری کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، اسکول بند ، ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ سینکڑوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے، امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستیں برف سے ڈھک گئیں جبکہ فلوریڈا،جارجیا، ورجینیا اور شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں شدیدبرفباری کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بھی ہر طرف سفیدی چھا گئی، سڑکیں برف سے ڈھک گئی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔شکاگو نے برف کی چادر اوڑھ لی اور درجہ حرارت منفی پندرہ ہوگیا، جھیل جم گئی جبکہ جگہ جگہ برف کے ٹیلے بن گئے۔

خیال رہے کہ امریکی موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کردیا ہے ، ادارے کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔

انتظامیہ نے برفانی طوفان کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ایلے نور تباہی مچانے کے بعد تھم گیا، چار افراد ہلاک ہوئے، طوفان تھمنے کے بعد بحالی کے کام جاری ہیں۔آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفان کے بعد شدید سردی اور برفانی ہواؤں کا راج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply