1100 سے زائد صحافیوں کا ہڑتال کا اعلان

نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں اور دیگر ملازمین نے 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک ٹائمز میں گزشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے جب ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اخبار کے عملے نے جمعرات کو ایک دن کام نہ کرنے کے وعدے پر دستخط کیے اور یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یونین اور مالکان کے درمیان معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔

اخبار کی یونین کے عہدیدار کے مطابق بات چیت 12 گھنٹے سے زائد رہی اور دونوں فریقین تنخواہوں، دور دراز سے کام کرنے والے ملازمین کی پالیسیوں، صحت اور ریٹائرمنٹ سمیت دیگر مسائل پر بحث کرتے رہے لیکن مذاکرات کے حتمی نتائج سامنے نہیں آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یونین نے ٹائمز کی انتظامیہ پر بدنیتی سے سودے بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “ان کی اجرت کی تجویز اب بھی معاشی اخراجات کو پورا کرنے میں ناکام ہے جو کہ مہنگائی اور امریکہ میں اجرت میں اضافے کی اوسط شرح دونوں سے بہت پیچھے ہے۔”

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply